حمد پاک : ڈاکٹر امام اعظم، کلکتہ، انڈیا



نہیں دیکھا مگر ایمان ہے تیری خدائی پر
ہے سب کو ناز تیری ذات، تیری کبریائی پر

نہ کوئی ہے ترا ثانی،نہ کل تھا اور نہ کل ہوگا
کسی کو ذرہ بھر بھی شک نہیں تیری بڑائی پر

تجھی کو سجدہ کرتا ہوں، تجھی سے شکوہ کرتا ہوں
کرم فرما مرے مولا مری اس لب کشائی پر

ہے تو ہی قادر مطلق، تری ہی حکمرانی ہے
بھروسہ ہے ترے بندوں کو تیری رہنمائی پر

سدا حکم خداوندی بجالاتے رہو اعظمؔ
ہمیشہ تم رہو قائم، محبت پر بھلائی پر

یہ حمد پاک آپ کو کیسی لگی؟ اسے کتنے ستارے دینا چاہیں گے؟